عراق ،مختلف بم دھماکوں میں 24افراد ہلاک، 60سے زائد زخمی

235

عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں میں 24افراد ہلاک اور 60سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی پولیس کاکہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے شمال مغرب کے پڑوس میں واقع علاقے ہریا میں ایک کھڑی کار میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور 34زخمی ہوگئے ۔بغداد کے شیعہ علاقے میں ہونے والے دھماکے میں 7افراد ہلاک اور 30زخمی ہوگئے ۔شمالی بغداد کے پڑوس کی ایک مارکیٹ میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 3افراد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے ۔ ٹوپچی اور زاطاریہ کے علاقوں کی مارکیٹ میں ہونے والے 2دھماکوں میں 4 افراد ہلاک اور 16زخمی ہوگئے ۔ چوتھا بم صدسٹی ضلع میں ایک منی بس میں نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 6افراد زخمی ہوگئے ۔