یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

176

یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے 29 پیسے اضافہ کے ساتھ 66 روپے 56 پیسے ہوجائے گی، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے۔مذکورہ سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے 29 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 6 روپے 75 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے اوگرا نے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی۔منظوری کی صورت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یکم نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے 29 پیسے اضافہ کے ساتھ 66 روپے 56 پیسے ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سمری مسترد کردی تھی اور پیٹرول ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔گزشتہ ماہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت چونسٹھ روپے ستائیس پیسے کی سطح پر برقرار تھی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت تینتالیس روپے پچیس پیسے، لائٹ ڈیزل تینتالیس روپے چونتیس پیسے تھی۔