بین الاقوامی خلائی مرکز سے تین خلاباز بحفظات واپس آگئے 

163

انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر چار ماہ گزارنے کے بعد تین خلاباز مدار سے نکلتے ہوئے زمین تک خیریت سے پہنچ گئے۔

روسی خلائی ایجنسی روسکاسموس نے بتایا ہے کہ انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر چار ماہ گزارنے کے بعد تین خلاباز مدار سے نکلتے ہوئے اتوار کے روز زمین تک خیریت سے پہنچ گئے ہیں۔ واپس آنے والے خلابازوں کا تعلق امریکا، جاپان اور روس سے ہے۔ واپس آنے والے تینوں خلاباز وسطی ایشیائی ریاست قزاقستان میں واقع خلائی مرکز پر اترے۔ اس وقت بھی تین خلاباز اسپیس اسٹیشن پر خلائی ریسرچ میں مصروف ہیں۔ روسکاسموس کے مطابق ایک نیا خلائی مشن انیس نومبر کو روانہ کیا جائے گا۔ اس مشن میں روس، فرانس اور امریکا کا ایک ایک خلاباز سوار ہو گا۔