جنوب مغربی چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 15کان کن ہلاک جبکہ35زخمی ہوئے۔
چینی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی چین کے علاقے چونگ چنگ میں واقعہ کان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 15کان کن ہلاک جبکہ 35زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں شروع کر دیں جس کے نتیجے میں2افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ امدادی کارکن مزید افراد کی تلاش کے لئے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مذکورہ کان کے ذریعے سالانہ 60ہزار ٹن کوئلہ تیار کیا جاتا ہے۔