ورزش کا معمول بڑھاپے میں ڈیمینشیا کے امکانات کم کرتا ہے،امریکی ماہرین

189

امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ ورزش کا معمول بڑھاپے میں ڈیمینشیا کے امکانات کو کم کر دیتا ہے۔

امریکی شہر سان فرانسسکو میں کیلیفیورنیا یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق جسمانی ورزش سے دماغ کا سائز بڑھتا ہے جس سے ادراک کی صلاحیت بڑھاپے میں بھی کم نہیں ہوتی اور یاداشت کھو جانے والی بیماری ڈیمینشیا ہونے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں،جسمانی ورزشیں نہ صرف جسم بلکہ دماغ پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے تاہم ورزش کو معمول کا حصہ بنا کر اس کے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔