دورہ نیوزی لینڈ،پی سی بی نے اظہر علی کو ٹیم کا باؤلنگ کوچ بنا دیا

197

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 17 نومبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریزکے پیش نظر سابق آل راؤنڈر اظہرعلی کو قومی ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کردیا۔

پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ اور 141 ایک روزہ میچ کھیلنے والے اظہرمحمود اس سے قبل ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔اظہر محمود نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں بھی ٹیم کی معاونت کی تھی۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے باؤلنگ کوچ کے لیے چندغیرملکیوں کے نام دیے تھے لیکن ان کے ساتھ مالی معاملات اور دستیابی کے حوالے سے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے اظہر محمود کو اس عہدے کے لیے چن لیا۔

انھوں نے کہا کہ ‘اظہر محمود کا پہلا کام نیوزی لینڈ کے خلاف 17 نومبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز ہوگی’۔پی سی بی کا کہنا تھا کہ اظہر محمود کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل ٹیم کی ذمہ داریاں دی جانی تھی لیکن معاہدے کو حتمی شکل دینے میں کچھ وقت لگا اور اب انھیں عہدے کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔۔پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کا آغاز 17 نومبر کو کرائسٹ چرچ میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ ہملٹن میں 25 نومبر سے کھیلا جائے گا۔