بھارتی آرمی چیف مودی کی تقریر کے دوران گر پڑے

256

تھکاوٹ سے چوربھارتی آرمی چیف بھارتی وزیراعظم مودی کی تقریر کے دوران گر پڑے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بڑھکیں مارنے کی شوقین بھارتی آرمی چیف کھڑے کھڑے لڑکھڑا گئے۔ہماچل پردیش کے پہاڑی علاقے میں بھارتی زیراعظم نریندر مودی دیوالی منانے کیلئے پہنچے اور فوجیوں سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ سہاگ ان کے پیچھے کھڑے تھے۔ اس دوران تھکاوٹ سے ان کے گٹے گوڈے جواب دے گئے اور ٹانگیں کانپنے لگیں تو وہ زمین پر گر گئے۔ فوجی اہلکار نے انہیں سنبھالا دیا اور وہ دوبارہ کھڑے ہوگئے۔