ماریا شیراپوا آئندہ سال26 اپریل سے دوبارہ ٹینس کورٹ میں نظر آئینگی

162

کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے روس کی گولڈن گرل ماریا شراپووا کی سزا میں 9 ماہ کی کمی کر دی جس کے تحت شراپووا کو 15 ماہ تک ٹینس کورٹس سے دور رہنا پڑے گا۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن(آئی ٹی ایف)نے رواں سال آسٹریلین اوپن کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر شراپووا پر دو برس کی پابندی عائد کر رکھی تھی، سزا میں کمی کے بعد روسی ٹینس سٹار 26اپریل 2017سے دوبارہ ٹینس کورٹس میں شرکت کی اہل ہو جائیں گی