یوکرائنی نوجوان نے اپنا نام آئی فون سیون رکھ لیا

189

یوکرائنی نوجوان نے اسمارٹ فون سے متاثر ہوکر اپنا نام بھی آئی فون سیون رکھ لیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرائن میں ایک مقامی اسمارٹ فون اسٹور کی طرف سے اعلان کیا گیا وہ ایسے پانچ افراد کو ’آئی فون 7‘ مفت فراہم کرے گا جو اپنا نام اس کے نام سے منسوب کریں گے۔ اس پر ایک 20 سالہ نوجوان نے سرکاری دستاویزات میں اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے’آئی فون 7‘ رکھ لیا۔ پہلے تو لوگوں نے اسے مذاق سمجھا مگر بعد میں معلوم ہوا کہ اسمارٹ فون کے شوقین نے سچ مچ اپنا نام’آئی فون سیون‘ رکھ لیا ہے۔

مقامی اسٹور کی طرف سے اپنا نام تبدیل کرنے والے نوجوان کو وعدے کے مطابق ’آئی فون 7‘ کا ایک سیٹ تحفے میں پیش کیا ہے۔ دکان کے منتظمین کا کہنا تھا کہ وہ مزید چار آئی فون سیٹ اسی شرط پر مفت فراہم کریں گے تاہم مزید کسی شہری کی طرف سے اپنا نام’آئی فون 7‘ رکھنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔