ہرارے ٹیسٹ،چوتھے دن کے اختتام تک سری لنکا 247 رنز بنالیے

266

سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا کی طرف گامزن ہے، بارش سے متاثرہ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنا کر مجموعی طور پر 411 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی اور ابھی اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں۔

منگل کو میچ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم نے 5 رنز بغیر کسی نقصان اپنی دوسری نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو کرونارتنے 1 اور کوشل سلوا 3 رنز پر کھیل رہے تھے، سلوا 5 رنز بنا کر میدان بدر ہوئے، کوسل پریرا کا بلا نہ چل سکا وہ 17 رنز بنا سکے، کوسل مینڈس 19 رنز بنا کر چلتے بنے، اپل تھرنگا بھی بیٹنگ کا جادو چلانے میں ناکام رہے اور صرف ایک بنا پائے، 117 پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد کرونارتنے اور دھانن جایا ڈی سلوا نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ میں 94 قیمتی رنز جوڑ کر سکور 211 تک پہنچا کر ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کر دی، کرونارتنے نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 241 کے سکور پر سری لنکا کی چھٹی وکٹ گری جب ڈی سلوا 64 رنز بنا کر مومبا کی گیند کا شکار بنے، اس کے بعد سری لنکا نے 6 وکٹوں پر 247 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جس کے بعد بقیہ اوورز کا کھیل ممکن نہ ہو سکا، گونارتنے اور پریرا وکٹ پر موجود ہیں، کارل مومبا نے 4 جبکہ کرس موفو اور میلکم والر نے ایک، ایک وکٹ لی۔