آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا

167

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گرانڈ، پرتھ میں شروع ہو گا۔

 اس سے قبل جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان کھیلا گیا دو روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا ۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 نومبر سے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک کھیلا جائے گا۔