انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 20افراد ہلاک، 30 سے زائد لاپتہ

220

انڈونیشیا کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 20افراد ہلاک اور 30 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 20افراد ہلاک اور 30 سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ڈوبنے والی کشتی پر 93 افراد سوار تھے اور یہ ملائیشیا سے انڈونیشیا کے جزیرے باٹام کے سفر پر گامزن تھی جب بدھ کی صبح یہ حادثہ پیش آیا۔

مقامی پولیس چیف سام بودی گسڈیان نے بتایا 20 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 39 کو بچا لیا گیا ہے۔ 30 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ کشتی پر گنجائش سے زائد افراد سوار تھے اور اسی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کشتی پر سوار افراد ملازمت کے لیے ہجرت کرنے والے تھے۔