کم پروٹین پر مشتمل غذائیں صحت کی ضامن ہیں،ماہرین

276

امریکی ماہرین نے کم پروٹین پر مشتمل غذاؤں کو صحت کا ضامن قرار دیا ہے۔

امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کے ماہرین کی حالیہ تحقیق کے مطابق کم پروٹین والی غذائیں جیسے مغزیات، مرغی اور مچھلی کے استعمال سے صحت بہتر رہتی ہے اور مہلک امراض سے بچاؤ ممکن ہے جبکہ دوسری جانب زیادہ پروٹین والی غذائیں جیسے بڑا گوشت، انڈے اور ڈیری مصنوعات کے استعمال سے نہ صرف صحت کوخطرہ لاحق ہے بلکہ یہ مہلک امراض جیسے امراض قلب، سرطان اور دیگر کی اہم وجہ ہے۔ ماہرین کے مطابق کم پروٹین والی غذاؤں کے استعما ل سے نہ صرف صحت مند رہا جا سکتا ہے بلکہ یہ طویل عمری کا بھی راز ہے ۔ماہرین کی اس حوالے سے مذید تحقیقات جاری ہیں۔