پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

105

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 442 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 79ارب40کروڑروپے سے زائد کا اضافہ جبکہ کاروباری حجم بھی گزشتہ روز نسبت 37.36فیصد زائدجبکہ62.87فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دھرناموخرکرنے کے اعلان کے بعد بدھ کو بھی سرمایہ کار گروپ مارکیٹ میں سرگرم نظرآئے جبکہ مقامی برویج ہاؤسز اور دیگرانسٹییوشنز کی جانب سے انرجی اور بینکنگ سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون ہوا۔تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 442.88پوائنٹس اضافے سے 41742.75پوائنٹس پر بندہوا۔ مجموعی طور پر بدھ کو 439کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے276کمپنوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،145کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 79ارب40کروڑ4لاکھ 26ہزار 314 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 84کھرب37 ارب90کروڑ 28لاکھ 20ہزار 688روپے ہوگئی۔بدھ کو 69کروڑ57لاکھ43ہزار70شیئرزکا کاروبار ہواجومنگل کے مقابلے میں 18کروڑ92لاکھ42ہزار900شیئرززائدہے۔