افغانستان، نیٹو طیاروں کی بمباری، 30 افراد جاں بحق، 100سے زائد زخمی

197

افغانستان کے صوبہ قندوز میں نیٹو طیاروں کے حملے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت افراد30 افراد جاں بحق اور 100کے قریب زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق شمالی صوبہ قندوز میں نیٹو طیاروں نے قیامت ڈھا دی،میزائیلوں کی بارش کرکے درجنوں بچوں اور عورتوں کو لقمہ اجل بنادیاگیا۔حملے میں 30افراد جاں بحق اور 100کے قریب زخمی ہیں،مرنیوالوں میں بوڑھے بھی شامل ہیں،ہر طرف لاشیں بکھری ہوئی ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسر ی طرف نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ قندوزپرنیٹو فضائی حملے کوتسلیم کرتے ہیں، قندوز میں حملہ افغان فورسز کے دفاع میں کیا گیا ہے،فضائی حملے میں شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کی جائیں گی،افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب طالبان شوری کا اجلاس جاری تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیٹو کے اس حملے میں مرنیوالے تمام افراد عام شہری ہیں،واضح رہے کہ چند قبل طالبان نے قندوز پر قبضہ بھی کیا تھا۔

یاد رہے اس سے قبل قندوز میں ہی طالبان کے ساتھ ایک جھڑپ میں امریکی سپیشل فورسز کے 2کمانڈوز مارے گئے تھے جبکہ 2 زخمی ہو گئے تھے جس کے جواب میں امریکی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے عام شہریوں پر بمباری کرتے ہوئے قیامت ڈھا دی ہے۔