ذیابیطس اور دباؤ کی کیفیت مریض پر جذباتی اور نفسیاتی دباؤ ڈالتے ہیں

163

ذیابیطس ٹائپ ٹو کے ایسے مریض جنہیں اعصابی دباؤ کا سامنا رہتا ہے عموماً ادویات کے استعمال سے گریز کرتے ہیں۔

ذیابیطس اور دباؤ کی کیفیت مریض پر جذباتی اور نفسیاتی دباؤ ڈالتے ہیں۔ ذیابیطس کی جسمانی علامات میں کم نیند، کم توانائی وغیرہ شامل ہیں اور بعض مریض ادویات کو بھی ان عوامل کا سبب قرار دیتے ہیں جس کے باعث وہ ادویات سے کنارہ کشی کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ہیلتھ نیوز کے پروگرام کے شرکاء نے ذیابیطس سے متعلق سوالات کئے اورٍ محققین نے ان کے مرض کی علامات اور علاج معالجہ سے متعلق آگاہ کیا۔

 طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس ایک قابل علاج مرض ہے اور مریضوں کو اپنے مناسب علاج معالجہ پر توجہ دینی چاہئے اور اس طرح ان کے مرض میں نہ صرف کمی لائی جا سکتی ہے بلکہ وہ تندرست افراد کی طرح خوش و خرم زندگی گزار سکتے ہیں۔