سائنسدانوں کا جسم میں گلوکوز کی مقدار مانیٹر کرنے والا کنٹیکٹ لینز بنانے کا دعویٰ

200

امریکی سائنسدانوں نے جسم میں گلوکوز کی مقدار مانیٹر کرنے میں معاون کنٹیکٹ لینز بنانے کا دعویٰ کیا ہے، ان کنٹیکٹ لینز پر شفاف سینسر لگائے گئے ہیں۔

حالیہ شائع شدہ رپورٹ کے مطابق اوریگان سٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا ہے کہ ان سینسرز میں نینو سٹرکچر والے ٹرانزسٹرز بھی لگائے گئے ہیں جو فزیالوجیکلی بفرسلوشنز میں گلوکوز کی مقدار میں ہونے والی تبدیلیوں کا پتہ چلاتے ہیں۔ اوریگان یونیورسٹی کے پروفیسر گریک ہرمن نے بتایا کہ ان شفاف سینسرز کے حامل کنٹیکٹ لینز سے ذیابیطس کی ٹائپ ون کے مریضوں کو جسم کی ضرورت کے مطابق خون میں گلوکوز کی مقدار کو متوازن بنانے میں مدد ملے گی اور ایک طرح سے یہ سینسرز مصنوعی پنکریاز کے طور پر کام کریں گے جو تجرباتی طور پر ذیابیطس ٹائپ ون کے مریضوں کے لئے کامیاب ثابت ہوئے ہیں اور باقاعدہ ہارمون کی مقدار کے مطابق خون میں گلوکوز کی مقدار برقرار رکھتے ہیں۔