عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

196

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1300ڈالرہو گئی۔

 لندن سپاٹ مارکیٹ میں فیوچر ٹریڈینگ کے دوران سونے کے نرخ 1304ڈالر فی اونس کو چھونے کے بعد 1302پر بند ہوئے۔امریکی سپاٹ میں دسمبر کیلئے سونے کی ڈیلیوری میں 15.40ڈالر فی اونس اضافہ ہوا اور اکثریتی سودے 1303اور 1306ڈالر فی اونس کے دمیان طے ہوئے ۔ ایشیائی منڈی میں سونے کی تجارتی قیمت میں 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1292.81ڈالر فی اونس پر ختم ہوئی۔ نیو یارک منڈی میں دسمبر کیلئے امریکی سونے کی سپلائی 1288ڈالر فی اونس میں طے ہوئی۔ چاندی کی قیمت میں 2.9فیصد اضافے کے ساتھ 18.38ڈالر ، پلاٹینیم 991.50ڈالر اور پلاڈیم 633.50ڈالر فی اونس رہی ۔