پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار

164

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل جمعرات کے روز بھی برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس ایک با رپھر42100پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد 200سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے41900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں39ارب سے روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی اسٹاک ایکسچینج میں واپسی اور سیاسی صورتحال میں بہتری سے مارکیٹ بلندی کی جانب دوبارہ گامزن ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاراور فنڈز کی جانب سے مارکیٹ میں دلچسپی برقرا رہے جبکہ دوسرے اور تیسرے درجے کے حصص میں بہتری بھی سرمایہ کاروں کو اپنی جانب راغب کر رہی ہے ایم ایس سی آئی انڈیکس میں پاکستان کی شمولیت مارکیٹ کے لئے بہتری کی نئی راہیں کھول رہا ہے اور نتائج سیزن بھی مارکیٹ کی تیزی کا اہم سبب سمجھا جاتا ہے ۔

جمعرات کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں231.71پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس41742.75پوائنٹس سے بڑھ کر41974.46پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس84.82پوائنٹس کے اضافے سے22894.45پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس28553.26پوائنٹس سے بڑھ کر28696.34پوائنٹس پربندہوا۔

جمعرات کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں39ارب98کروڑ11لاکھ5ہزار626روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم84کھرب37 ارب90کروڑ28لاکھ 20ہزار688روپے سے بڑھ کر84کھرب77ارب88کروڑ39لاکھ26ہزار314روپے ہوگیا۔