دورہ نیوزی لینڈ،قومی کر کٹ ٹیم کل دبئی سے روانہ ہوگی

226

پاکستان کرکٹ ٹیم کی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئےجمعہ کو دبئی سے نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہو گی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہوم سیریز کھیلنے کے بعد اب پاکستان ٹیم کے مشکل امتحان کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان ٹیم آج دبئی سے نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہو گی جہاں دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔پہلا ٹیسٹ 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 نومبر سے ہملٹن میں کھیلا جا ئے گا۔ٹیسٹ سیریز سے پہلے پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ اے کے خلاف نیلسن میں تین روزہ فرسٹ کلاس میچ کھیلے گی۔کرکٹ نیوزی لینڈ نے میچ کیلئے اے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، ہنری نکولس ٹیم کی قیادت کریں گے۔