ملک میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت میں اضافہ

229

ملک میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت میں دن بدن تیزی کیساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔مارچ2016سے 7ماہ کے دوران ملک میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت میں 343.9بلین روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مارچ2016ء میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت 3012.8بلین روپے تھی جو ستمبر2016ء میں بڑھ کر3356.7بلین روپے پر جا پہنچی ۔مرکزی بینک کے مطابق صرف ماہ اگست2016ء کے مقابلے ماہ ستمبر2016ء میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت میں73.1بلین روپے کا ضافہ ہوا جبکہ مئی کے مقابلے جون کے مہینے میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت میں181.8بلین روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا تھاجس کے نتیجے میں جون کے مہینے میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت 3333.7بلین روپے ہو گئی تھی تاہم ماہ جولائی میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت میں44.4بلین روپے کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔