چیمپئنز لیگ،ریال میڈرڈ اور لیگیا وارساوا کا میچ برابر

154

چیمپئنز فٹبال لیگ میں کھیلے گئے میچز میں ریال میڈرڈ اور لیگیا وارساوا کا میچ سنسنی خیز کھیل کے بعد برابر ہو گیا جبکہ بائر لیورکسن نے ٹاٹنہیم کو شکست دے دی ۔

 چیمپئنز لیگ کے پہلے میچ میں ریال میڈرڈ نے افتتاحی گول پہلے ہی منٹ میں داغ دیا ۔ اس کے بعد انہوں نے 34 ویں منٹ میں حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر ایک اور کامیاب حملہ کرکے برتری دو صفر کر دی ۔ لیگیا وارساوا نے ہمت نہ ہارتے ہوئے زبردست کم بیک کیا اور وقفے وقفے سے تین گولز سکور کر دیئے ۔ ریال میڈرڈ نے 84 ویں منٹ میں تیسری مرتبہ گیند کو جال کا راستہ دکھا کر مقابلہ تین تین سے برابر کر دیا جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہا ۔ ایونٹ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں بائر لیورکسن اور ٹاٹنہیم کے درمیان جوڑ پڑا ۔ بائر لیورکسن نے دلچسپ کھیل کے بعد ایک صفر سے کامیابی سمیٹی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول کیون کیمپ نے کیا ۔