گورنر سندھ سے کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات

242

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے جمعہ کو کور کمانڈر فائیو کور لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

 جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، شہر میں جاری آپریشن اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کراچی آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ صوبہ میں قیام امن کے لئے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں جنہیں رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔