مچل سینٹنر انجری کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

252

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر فٹنس مسائل کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

 نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مچل سینٹنر کی ٹریننگ کے دوران کلائی فریکچر ہوگئی ہے، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور وہ پاکستان کے خلاف 17 نومبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ واضح رہے کہ ان کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔