پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

175

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 132.90 پوائنٹس کی کمی سے 41841.56 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 8 ارب 61 کروڑ 31 لاکھ 64 ہزار 433 روپے کی کمی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 7 کروڑ 73 لاکھ 83 ہزار 710 حصص کی مندی رہی، اسی طرح تجارتی حجم میں 3 ارب 91 کروڑ 33 لاکھ 64ہزار 560 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔

 تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 132.90 پوائنٹس کی کمی سے 41841.56 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 143.71 پوائنٹس کی مندی سے 22750.74 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 28.01 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 163.27 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

 مزید برآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 302.15 پوائنٹس کی کمی سے 18517.18 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 43.56 پوائنٹس کی مندی سے 15525.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تاہم پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 59.70 پوائنٹس کے اضافے سے 19778.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 430 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 173 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 238 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔