چاند14 نومبر کو معمول سے زیادہ بڑا اور روشن ہوگا 

176

دنیا کے کئی ممالک میں 14 نومبر کو آسمان پر ایک ایسا چاند نمودار ہو گا جو معمول سے زیادہ بڑا اور روشن ہو گا۔ ‘سپر مون’ کہلانے والا یہ چاند زمین کے انتہائی قریب آ جائے گا اور تقریباً 70 سال کے بعد زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ اتنا کم ہو گا۔

خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق سپر مون معمول کے چاند سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہو گا۔ناسا کا کہنا ہے کہ غیر معمولی طور پر اتنے ’خوبصورت‘ چاند کا نظارہ دوبارہ دیکھنے کے لیے آپ کو 25 نومبر 2034 تک انتظار کرنا ہو گا۔سپر مون کا نظارہ برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق 4:45 پر کیا جا سکتا ہے۔

سوسائٹی آف پاپولر ایسٹرونومی کے نائب صدر رابن سیگل کا کہنا ہے کہ ’سپر مون چھتوں، درختوں، چمنیوں سے اوپر بہت بڑا نظر آئے گا۔جب چاند زمین سے قریب ترین فاصلے پر ہو گا تو وہ 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوتا ہے۔ سپر مون زمین سے 226000 کلومیٹر کے فاصلے پر ہو گا۔سنہ 2016 میں تین ’سپر مون‘ ہوں گے۔ رواں سال پہلا سپر مون 16 اکتوبر 2016 میں ہوا تھا جبکہ سال کا آخری سپر مون 14 دسمبر کو ہو گا۔