شامی فوج نے حلب میں باغیوں کا حملہ ناکام بنادیا

179

شام کی فوج نے حلب میں اپنے زیر کنٹرول علاقہ میں باغیوں کی طرف سے کیا جانے والا دوسرابڑا حملہ ناکام بنادیا۔

ذرائع کے مطابق شام کی فوج نے کہا ہے کہ حلب کے مغربی دایت الاسد اور مینیان نامی علاقوں کے گردو نواح میں باغیوں نے حملہ کیا تاہم فوج نے جیش فتح نامی باغیوں کے گروپ کا یہ حملہ ناکام بنادیا ۔ شامی فوج نے اس حملہ کے دوران باغیوں کے کئی رہنماؤں کو ہلاک کرنے کا کا دعوی بھی کیا ہے۔

شام کے سرکاری خبر رساں ادارہ نے کہا ہے کہ شامی ایئر فورس نے دایت الاسد اور مینیان نامی علاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے جبکہ شدید بمباری سے 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔