چارسدہ،مختلف واقعات میں افراد ہلاک

152

چارسدہ میں خاتون سمیت تین افراد زندگی کی بازی ہا ر گئے ۔ بہلولہ میں 20سالہ نوجوان نے شادی کے دوماہ بعد نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کشی کر لی ‘اخون ڈھیری عمر زئی میں زبانی تکرار پر کاشتکار قتل‘ شیر پاؤ میں بھائی کے گھر آئی ہوئی بہن کو سابقہ سسرالیوں نے قتل کر دیا، ملزمان فرار۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ خانمائی کی حدود میں 20سالہ نوجوان آصف خان ولد شیر محمد نے شادی کے دو ماہ بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر کے اندر خود کو گولی مار زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔ پولیس نے متوفی کے بھائی نواب شیر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ عمر زئی کی حدود اخون ڈھیری میں مبینہ ملزم امداد ولد تحسین اللہ نے زبانی تکرار پر فائرنگ کرکے داد خان ولد اکرم خان کو قتل کر دیا۔

 پولیس نے مقتول کے بہنوئی مختیار ولد بختیار کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ۔ ایک اور واقعہ میں تھانہ عمر زئی کی حدود شیر پاؤ میں سوات سے بھائی کے گھر آئی ہوئی مہمان بہن کو سابقہ سسرالیوں اسرار ولد ظہیر اللہ اور ظہیر اللہ ولد نامعلوم نے گھر کے اندر گھس کر قتل کردیا ۔ واقعہ کے ملزما ن فرا ر ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی شیر بادشاہ ولد دوا خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔