لاہور،طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا،ہنگامی لینڈنگ

1050

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ابوظہبی جانے والے جہاز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔ طیارہ معجزانہ طور پر بڑے حادثے سے بچ گیا۔ جہاز میں عملہ سمیت 130 افراد موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ابوظہبی جانے والی فلائٹ پی کے 295 کے انجن سے پرندہ ٹکرانے سے جہاز کے انجن کے بلیٹ بری طرح متاثر ہوئے۔ طیارہ معجازانہ طور پر بڑے حادثے سے بچ گیا۔ فلائٹ رات 11بجے تک تاخیر کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت پرندے بھگانے والا عملہ ڈیوٹی پر موجود نہ تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔