راولپنڈی میں آرمی چیف کے حق میں بینرز لگ گئے

267

راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں پھر سے بینرز لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہری نے راولپنڈی کی شاہراہوں پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں بینرز آویزا ں کر دیے ہیں جن میں آرمی چیف سے 2018ء کے انتخابات لڑنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری نے بینرز میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد2سال تک سیاست کرنے کی پابندی کو بھی ختم کیا جائے تاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2018ء میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لے سکیں اور وزیرا عظم منتخب ہو سکیں۔

بینرز میں آرمی چیف سے یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی درمیان انتشار کی سیاست کو ختم کرایا جائے۔یاد رہے اس سے قبل بھی اسلام آبادد اور راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی جانب سے آرمی چیف کے حق میں بینرز لگائے جاتے رہے ہیں جن میں حکومت سے آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینے کے مطالبات درج ہوتے تھے۔