عراق،2بم دھماکوں میں 26افراد ہلاک،متعدد زخمی

240

عراق ، 2بم دھماکوں میں خواتین اور بچوں سمیت 26افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے زیر قبضے ایک قصبے سے فرار ہو کر پناہ حاصل کرنے والے افراد کا قافلہ سڑک کنارے نصب دو بموں کی لپیٹ میں آ گیا۔ ان بموں کے پھٹنے سے کم از کم26افراد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے یہ تمام افراد ایک ہی ٹرک پر سوار تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 17کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔بے گھر افراد کے اس قافلےکی نگرانی کرنے والا ایک پولیس اہلکار بھی بم پھٹنے سے ہلاک ہو گیا۔ ٹرک حویجہ کے قصبے سے بے گھر افراد کو لے کر العلم کے قصبے کی جانب رواں تھا۔ حویجہ کا قصبے موصل شہر سے 120 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔