فیس بک کے بانی کو 3 ارب ڈالر کا نقصان

163

دنیا کی معروف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو ایک دن میں 3 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑگیا،اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں یہ کسی سرمایہ کار کو ایک دن ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک ایف بی، ٹیک 30 کے شیئرز میں اس وقت 5.5 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوگئی جب کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر نے بیان جاری کیا کہ فیس بک کی اشتہارات سے ہونے والی آمدنی میں نمایاں کمی متوقع ہے۔زکر برک فیس بک کے تقریبا 41 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے مالک ہے جن کی مالیت تقریبا 50.2 ارب ڈالر بنتی ہے۔

بلوم برگ کے اندازوں کے مطابق زکربرگ کے اثاثوں کی کل مالیت 52.2 ارب ڈالر ہے اور اس حساب سے وہ دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص ہیں۔شیئرز کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے باوجود رواں برس فیس بک کے شیئرز میں 15 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں مارک زکر برک کے مجموعی اثاثوں میں 6.4 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔