پولیس وین کو حادثہ،سب انسپکٹر سمیت چار اہلکار زخمی

148

خصوصی عدالت کے جج کواسکواڈ کرنیوالی پولیس وین کو حادثہ ،سب انسپکٹر سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد حفیظ ملتان سے لاہور جارہے تھے کہ انہیں اسکواڈ کرنیوالی کسووال پولیس کی وین شدید دھند کے باعث بے قابو ہوکر چیچہ وطنی بائی پاس روڈکے فٹ پاتھ پر چڑھ گئی،حادثہ کے نتیجہ میں سب انسپکٹر سکندر، اکرم ڈرائیور،کانسٹیبل فہیم ظفر اوروسیم عباس زخمی ہوگئے،فہیم ظفر اوروسیم عباس کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کردیا گیا۔