کچھ وقت دھوپ میں بیٹھنا ذہنی صحت کے لئے مفید ہے،ماہرین

731

امریکی ماہرین نے کچھ وقت دھوپ میں بیٹھنے کو جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت کے لئے مفید قرار دیدیا۔

امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کے طبی ماہرین کے مطابق کچھ وقت دھوپ میں بیٹھنا جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت کے لئے مفید ہے،اس طریقے سے دماغ میں موجود ہارمون سیروٹونین خارج ہوتا ہے جو موڈ میں بہتری لا کر ذہنی تناو سے نجات دیتا ہے ۔ماہرین کے مطابق کچھ وقت دھوپ میں گزار کر اس کے بے شمار فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔