بھارت،ٹریفک حادثات میں 32افراد ہلاک،29سے زائد زخمی

255

بھارتی ریاست گجرات اور ہماچل پردیش میں ٹریفک حادثات میں30 افراد ہلاک اور 31 سے رائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پہلا حادثہ مغربی ریاست گجرات میں پیش آیا جہاں والتھیرا گاؤ ں کے قریب سے گزرنے والی شاہرہ پر ایک مندر سے واپس لوٹنے والی یاتریوں کی منی وین سامان سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 14افراد ہلاک اور 3دیگر زخمی ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں 5 عورتیں اور 2 نوعمر لڑکے بھی شامل ہیں۔ ان کا تعلق ایک ہی گاؤ ں کے پانچ خاندانوں سے تھا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ 3 زخمیوں کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ہے۔ مقامی پولیس ابھی تک حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کر سکی ہے۔

دوسرا حادثہ ریاست ہما چل پردیش میں پیش آیا جہاں بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 18افراد ہلاک اور 26زخمی ہو گئے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نجی بس بے قابو ہو کر ہما چل پردیش کے علاقے منڈی ٹان میں گہری کھائی میں جا گری ۔ بس منڈی ٹان سے کولو جا رہی تھی اور ابھی دو کلو میٹر کا راستہ ہی طے کیا تھا کہ تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سے باقابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی جس کے باعث خواتین سمیت 16مسافر ہلاک اور28زخمی ہو گئے ہیں ۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر زونل ہسپتال منڈی منتقل کرنا شروع کر دیا تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔بدقسمت بس میں تقریبا35مسافر سوار تھے تاہم حادثے کے اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور پولیس جائے حادثے کی جانب روانہ ہو گئے جہاں امدادی کام تاحال جاری ہے ۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ بس ڈرائیور کے خلاف درج کر لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ چکے ہیں ۔