امریکہ،القاعدہ کے ممکنہ حملوں کا انتباہ،سیکیورٹی الرٹ جاری

171

امریکی انٹیلی جنس اداروں نے صدارتی انتخابات سے قبل امریکا کی تین ریاستوں میں القاعدہ کے ممکنہ حملوں سے خبردارکردیا جبکہ سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق خفیہ ایجنسیوں کے پاس انتخابات کے دنوں میں القاعدہ کے حملوں کی اطلاعات ہیں، خفیہ اداروں نے متعلقہ امریکی حکام کو خبردار کیا ہے کہ القاعدہ الیکشن ڈے یا اس سے پہلے حملے کرسکتی ہے۔ممکنہ حملوں کا زیادہ خطرہ نیویارک، ٹیکساس اور ورجینیا میں ہے، نیویارک شہر میں ایئرپورٹ، ٹنل، پلوں کے اطراف سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ایف بی آئی نے میڈیا خبروں کی تصدیق نہیں کی تاہم ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی فورس اور ہوم لینڈ سیکیورٹی ہر حملے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔