حلب پر باغیوں کے حملوں میں74 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،سیرئین آبزرویٹری

211

شامی اپوزیشن کے ادارے سیرئین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ شامی باغی گزشتہ 8 ایام سے حلب شہر کے فوج کو کنٹرول والے حصے پر حملے کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں 74افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ان ہلاکتوں میں 25بچے بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حلب کے مغربی حصے پر شامی حکومت کی فوج قابض ہے اور مشرقی حصے میں باغی قدم جمائے ہوئے ہیں۔ اسی دوران روس کی جانب سے باغیوں پر فضائی حملوں کی یک طرفہ پابندی کا وقت پورا ہو گیا ہے۔ امکاناً کسی بھی وقت روسی جنگی طیارے بم باری کا سلسلہ شروع کر سکتے ہیں۔