پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج

207

پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کاراج ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں جب کہ لاہور میں آلودہ دھند سے شہری خوف و پریشانی میں مبتلا ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہرو ں میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہو گئی ہے۔ موٹر وے حکام کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو لاہور سے سالم انٹر چینج تک 150 سے 300 میٹر ہے ،ملتان میں حد نگاہ 100 میٹر ہے، ایم تھری فیصل آباد سے گوجرہ تک حد نگاہ300 میٹر ہے۔ اس کے علاوہ حافظ آباد، کوٹ مومن، مانگا منڈی، اوکاڑہ اور چنیوٹ میں بھی شدید دھند کا راج ہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں گرد آلود دھند نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے،شہری آنکھوں کی جلن،گلہ کی خرابی اور سانس لینے میں دشواری کے باعث گھروں سے باہر نکلنے پرخوف کا شکا ر ہیں۔