پانچ سو ڈرونز کی اڑان کا عالمی ریکارڈ

212

موجودہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں جہاں ڈرونز کا استعمال بڑھتا جارہا ہے وہیں امریکہ کی معروف کمپنی انٹیل نےان ڈرونز کا استعمال منفرد انداز میں کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں فٹبال اسٹیدیم میں امریکہ کی مشہور کمپنی انٹیل نے بیک وقت 500 ڈرونز فضا میں اڑا کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کرالیا ہے ۔رنگ برنگی ایل ای ڈی روشنیوں سے مزین ان ڈرونزنے بڑی تعداد میں جب ایک ساتھ فضآ مین اڑان بھری تو ایسا دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا کے کہ لوگ حیران رہ گئے۔