ہم آپ کو جلد آزاد کرا لیں گے،عراقی وزیر اعظم کا موصل کی عوام کے لیے پیغام

230

وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا کہ موصل کے عوام کے لیے ہمارا پیغام یہ ہے کہ ہم آپ کو جلد ہی آزاد کرا لیں گے،انہوں نے موصل شہر کے مشرقی مورچے کے دورے کے دوران یہ باتیں کہیں۔

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ حکوت کی قیادت والی فوجیں نہ تو واپسی کی راہ اختیار کریں گی اور نہ ہی ٹوٹیں گی۔انھوں نے کہا کہ داعش کو میرا پیغام ہے کہ اگر وہ اپنی جان کی امان چاہتے ہیں تو انھیں ہتھیار ڈال دینے چاہیے۔فوج کا کہنا ہے کہ شدید مزاحمت کے باوجود حکومتی افواج نے موصل سے 15 کلومیٹر جنوب میں دریائے دجلہ کے پاس آباد قصبے حمام العلیل پر قبضہ کر لیا ہے۔