پیرس ٹینس ٹورنامنٹ،اینڈی مرے اور جان ازنر فائنل میں

176

اینڈی مرے اور جان ازنر نے پیرس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، ملوس رانک فٹنس مسائل کی وجہ سے سیمی فائنل سے دستبردار ہوگئے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے میں عالمی نمبرایک برطانیہ کے اینڈی مرے کا مقابلہ عالمی نمبر چار ملوس رانک سے تھا مگر وہ فٹنس مسائل کی وجہ سے میچ نہیں کھیل سکے، اس طرح برطانیہ کے اینڈی مرےبغیر میچ کھیلے فائنل میں پہنچ گئے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں امریکہ کے جان ازنر نے کروشیا کے مارین چلچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-3 رہا۔