اسٹیٹ بنک مالی سال 2017 میں باضابطہ کمیونیکیشن پالیسی جاری کرے گا

144

اسٹیٹ بنک آف پاکستان مالی سال 2017 میں باضابطہ طور پر کمیونیکیشن پالیسی جاری کرے گا یہ اقدام پالیسی سازی سے متعلق بنک کے کردارکے حوالے سے آگاہی پیش کرنے کی غرض سے اٹھایا جا رہا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹرٹیجک مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئےا سٹیٹ بنک آف پاکستان نے رابطوں اور بیرونی تعلقات کو مضبوط کرنے کی غرض سے کثیر الجہتی اپروچ اختیار کر رکھی ہے تاکہ ریگولیٹری پالیسیاں تمام سٹیک ہولڈرز بشمول میڈیا کی سمجھ میں آ سکیں اس حوالے سے سال 2017 میں باضابطہ طور پر کمیونیکیشن پالیسی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔