ٹرمپ کی ریلی میں افرا تفری

240

امریکہ کے صدارتی عہدے کیلئے ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران سکیورٹی کا خطرہ پیدا ہونے کے بعد سکیورٹی اہلکارانہیں اسٹیج سے باہر لے گئے۔

امریکی ریاست نواڈامیں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی ریلی میں اس ٹائم افراتفری پھیل گئی جب ریلی کے دوران بھیڑ میں ایک شخص نے خطرہ ہونے کی بات کہی جس سے وہاں افراتفری مچ گئی اور اس کے بعد ٹرمپ کے دو سکیورٹی اہکار انہیں کندھے سے اٹھاکر باہر لے گئے ۔مخالف شخص کی گرفتاری کے بعد جب حالات نارمل ہو گئے تو ڈونلڈ ٹرمپ تقریر کرنے واپس آئے اور سیکرٹ سروس کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میری جدوجہد آسان ہے۔