بھارتی وزیر اعظم پرجنگ و جدل کا جنون طاری ہے،بھارت کی پارلیمنٹ کو باضابطہ کرکٹ اور رگبی کا میچ کھیلنے کی دعوت دیتا ہوں،وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ

107

اسلام آباد(جسارت نیوز)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے بھارتی سیاستدانوں کو کر کٹ کھیلنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم پرجنگ و جدل کا جنون طاری ہے،بھارت کی پارلیمنٹ کو باضابطہ کرکٹ اور رگبی کا میچ کھیلنے کی دعوت دیتا ہوں کہ یہاں آئیں اور ہم سے کھیلیں، سیاستدانوں کو چاہیے کہ کھیلوں میں آئیں، روایتی سیاست کو چھوڑیں، فتح کے بعد پش اپس کرنا نیچرل ہے پاکستانی کھلاڑی انڈیا سمیت جہاں بھی کھیلے اور جیتے اچھے کردار کا مظاہرہ کیا۔وہ اتوار کوا سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اسلام آباد رگبی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام رگبی میچ کے بعد بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد رگبی ایسوسی ایشن کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اتنا اچھا ایونٹ منعقد کروایا ،پاکستان کے صحرائی علاقوں میں ریت پر رگبی کھیل کر دنیا کو نیا انداز متعارف کرایا جاسکتا ہے ، اسلام آباد رگبی ایسوسی ایشن بین الاقوامی ٹیموں کو مدعو کریں ہم اور اسپورٹس بورڈ ہر طرح کے تعاون کیلیے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو چاہیے کہ کھیلوں میں آئیں، روایتی سیاست کو چھوڑیں،کھیلے تو کپتان عمران خان ہوں گے۔ سیاست پر بات ہوئی تو کپتان میاں نواز شریف ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک کے وزیر اعظم پر جنگ و جدل کا جنون طاری ہے۔ بھارت کی پارلیمنٹ کو باضابطہ کرکٹ اور رگبی کا میچ کھیلنے کی دعوت دیتا ہوں کہ یہاں آئیں اور ہم سے کھیلیں۔انہوں نے کہا کہ فتح کے بعد پش اپس کرنا نیچرل ہے پاکستانی کھلاڑی انڈیا سمیت جہاں بھی کھیلے اور جیتے اچھے کردار کا مظاہرہ کیا۔