حکمرانوں کا ضمیر مردہ ہوگیا

119

کشمیر جس پر دشمن قوم کا قبضہ ہے، کشمیریوں پر ہونے والے تشدد اور مظالم کیا اقوام متحدہ کو نظر نہیں آتے؟ اقوام متحدہ کا قیام تو انسانی رہنمائی اور دُنیا میں امن قائم کرنے کے لیے ہوا تھا تو پھر انہیں کشمیر اور باقی اسلامی ممالک پر ہونے والے مظالم کیوں نظر نہیں آتے۔
بھارتی فوج نے تو کشمیر پر ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے ہیں، اس قدر طویل کرفیو نافذ کرنے کا حق بھارت کو کس نے دیا؟ دہشت گردی کا الزام مسلمانوں پر لگایا جاتا ہے تو پھر کشمیر میں دہشت گردی نہیں ہورہی تو کیا امن قائم کررہا ہے بھارت؟؟
بھارت کو تو اس بات کی بھی تمیز نہیں کہ عورتوں اور بوڑھوں پر تشدد کرنا جرم ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ بھارتی افواج کا ضمیر سو چکا ہے۔ مسلمان نہ سہی لیکن انسانی فطری غیرت بھی ہوتی ہے اِن میں تو وہ بھی نہیں۔ اگر حکومت کشمیر کے حالات دیکھنے کے بعد بھی مودی سے ملاقات کرتی ہے تو پھر یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ حکومت کا ضمیر مر چکا ہے اور ان کا ایمان ختم ہو چکا ہے۔
مودی۔۔۔!! پاکستانی عوام کشمیر کے ساتھ ہیں۔ جس طرح مٹھی بھر جماعت نے اپنے سے بڑی جماعت کو مزہ چکھایا تھا اسی طرح آج بھی وہ ایمانی قوت موجود ہے۔ کشمیر کے مسئلے کو چھپانے کے لیے جنگ کرنے والو!!! ذرا میدان میں آؤ اور اپنی بات کو ثابت کرو۔
زرتاج قریشی- جامعۃ المحصنات