ساؤتھ ایشین ہینڈ بال چمپئن شپ

129

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بنگلا دیش میں منعقدہ ساؤتھ ایشین ہینڈ بال چمپئن شپ میں لائلپور انٹر نیشنل وومن اسپورٹس اکیڈمی گٹی نے براؤن میڈل حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطا بق کوچ جاویدا قبال کی اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ٹیم جو 14 کھلاڑیوں پر مشتمل تھی جس میں 7 کھلاڑیوں کا تعلق لائل پور اکیڈمی گٹی سے ہے کپتان صائقہ ‘وائس کپتان زاہدہ ‘سحر اقبال ‘مناہل ‘سدرہ خالد‘ رئیسہ اور زاہرہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کا پرچم بلند کیا۔