(موبائل کے نائٹ پیکیج پر پابندی لگائی جائے مبینہ (رشید خان-کراچی

119

نئی نسل کے لیے سب سے بڑا چیلنج موبائل فون اور میڈیا بنا ہوا ہے۔ یہ ہمارے لیے جتنا مفید ہے اتنا نقصان دہ ثابت ہورہا ہے ہر چھوٹے بڑے بچے کے ہاتھ میں موبائل فون موجود ہے۔ پہلے تو والدین کمپیوٹر، لیپ ٹاپ پر نظر رکھتے تھے لیکن موبائل فون پر کب تک اور کہاں تک نظر رکھی جاسکتی ہے۔ موبائل کمپنیز نے پیکیج اتنے سستے کردیے ہیں کہ بچوں کی رسائی بھی انٹرنیٹ تک آسان ہوگئی ہے، میری گزارش ہے کہ نائٹ پیکیج اور انٹرنیٹ پیکیج جو 1گھنٹے، 2 گھنٹے، 3 گھنٹے اور 5 روپے میں دیے جارہے ہیں اُن پر پابندی لگائی جائے۔ خاص طور پر رات بھر کے جو پیکیج دیے جاتے ہیں اُنہیں فوری طور پر بند کیا جائے۔