کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپیئن شپ، پاکستانی پہلوانوں کی دوسری پوزیشن

118

اسلام آباد (جسارت نیوز)پاکستانی پہلوانوں نے کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپیئن شپ سنگاپور میں مجموعی طورپر 11میڈلز کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان نے 2سلور اور11براؤنز میڈل حاصل کیے۔ پاکستان کی جانب سے دونوں سلورمیڈلز فری اسٹائل ریسلنگ میں محمدانعام بٹ پہلوان اور محمدبلال عرف بلی بٹ پہلوان نے حاصل کیے ، بلال عرف بلی بٹ نے گریکو رومن سٹائل میں براؤنز میڈل بھی حاصل کیا ۔ چیمپیئن شپ میں بھارت نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشدستار پہلوان نے قومی ٹیم کوشاندار کارکردگی پرمبارکباد پیش کی۔