کھلا خط بنام وزیراعلیٰ سندھ

96

وزیراعلیٰ سندھ آپ نے ناچ گانے کو سندھ کی ثقافت کہا ہے افسوس ہمارے وزیراعلیٰ کو یہ بھی معلوم نہیں کہ ہم مسلمان ہیں اور ہمارا ملک ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ ہے۔ اسلام میں ناچ گانے کو سخت منع کیا گیا ہے۔ ایسے بیان سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ سندھ میں بہت سے اہم امور توجہ طلب ہیں جن کی طرف آپ اگر غور فرمائیں تو بہت اچھا ہوگا۔ مثلاً اُبلتے ہوئے گٹر، جابجا گندگی کے ڈھیر، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، عمارت اور اساتذہ سے محروم سرکاری اسکول، سرکاری اسپتالوں کی حالتِ زار، مہنگائی کا بڑھتا گراف، کے الیکٹرک کے ظالمانہ بل اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سرفہرست ہیں۔ ثقافت اور ناچ گانے کا نمبر تو بہت بعد میں آتا ہے۔
ان مسائل پر توجہ دیں تاکہ عوام کچھ سکھ کا سانس لے سکیں۔
غزالہ اسلم – برنس روڈ