(زینت کے اظہار میں تحفظ نہیں (رضوانہ زین العابدین- کراچی

146

اسلام میں زینت کو چھپانے کا حکم دیا گیا ہے اور تمام ماہرین نفسیات اس بات پر متفق ہیں کہ عورت کی سب سے بڑی زینت اس کا چہرہ ہے، آج کل معاشرے میں جتنی زیادہ بے پردگی ہے وہاں اتنی ہی زیادہ جنسی بے راہ روی کے اسباب بھی پائے جارہے ہیں، دراصل بے پردگی کے ذریعے ہی مرد و خواتین کے ملنے کے اسباب پیدا ہوتے ہیں اور اسی سے زنا کے مواقعے بھی پیدا ہوتے ہیں۔ اسلام چوں کہ عورت کو مردوں کی زیادتیوں سے بچانا چاہتا ہے۔ اس لیے وہ ان کو شرم و حیا کے حصار کے اندر رہنے اور مکمل حجاب اوڑھنے کا حکم دیتا ہے لیکن بدقسمتی ہماری کہ آج کل حجاب کے نام پر مغرب کی طرف سے ایسا پروپیگنڈا شروع ہوچکا ہے کہ عورت حجاب اوڑھے ہوئے بھی بے پردہ ہے۔ خدارا! مغرب کے اس پروپیگنڈے کو سمجھیں اور حجاب کو زینت چھپانے کا ذریعہ بنائیں نہ کہ زینت کے اظہار کا۔
طاہرہ جبین